"محفوظ ترین کمیونٹی کی تشکیل"
"جان بچانے، خطرہ کم کرنے، انسانی خدمات فراہم کرنے اور ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے"
خوش آمدید
ٹائن این ویئر فائر اینڈ رسکیو سروس گیٹس ہیڈ، نیو کاسل، نارتھ ٹائن سائڈ، ساؤتھ ٹائن اور سنڈرلینڈ کے مقامی مقتدرہ کے علاقوں میں پھیلی ہوئی 1.07 ملین افراد کی آبادی کی خدمت انجام دیتی ہے اور ٹائن اینڈ ویئر کی آبادی کو فراہم کردہ خدمات کی بہتری کے لیے کام کرتی ہے۔
ٹائن اینڈ ویئر میں گھر میں آتشزدگی کے واقعات سب سے بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں کیونکہ وہ جانی نقصان اور چوٹ لگنے کا اصل سبب ہوتے ہیں۔ چونکہ آگ لگنے سے ہونے والی اموات اور چوٹوں کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔ فائر سروس ایسی مختلف خدمات پیش کرتی ہے جن میں خصوصی توجہ آگ کو روکنے پر کی جاتی ہے۔ ان کا خلاصہ مندرجہ ذیل طریقے سے بیان کیا جاسکتا ہے:-
آگ سے حفاظت کا کلیدی مشورہ
ٹائن اینڈ ویئر فائر اینڈ رسکیو سروس کا فراہم کردہ آتشزدگی سے حفاظت سے متعلق مشورہ افراد کی ضرورت کے مطابق وضع کیا گیا ہے جن میں چھوٹے بچے سے لے کر بزرگ تک شامل ہیں اور رابطے کے باب میں دیے گئے
رابطے کے کسی بھی طریقے کو استعمال کرکے ان کی درخواست کی جاسکتی ہے۔
ہمارے آتشزدگی سے متعلق کلیدی پیغامات ہیں:
آگ لگنے پر:-
گھریلو آتشزدگی کے خطرے کا جائزہ
ٹائن اینڈ ویئر علاقے کے تمام خاندان اس علاقے میں آگ لگنے کے واقعات کو کم کرنے کی ہماری جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر ہوم فائر رسک اسسمنٹ کے مفت جائزے کا استحقاق رکھتے ہیں۔ یہ دورہ آپ کو آتشزدگی اور فائر اور رسکیو سروس سے متعلق وہ تمام سوالات پوچھنے کا موقع دے گا جو آپ کے ذہن میں ہوں۔ اس دورے سے ہمیں آپ کے گھر میں آگ کے خطرے کو کم سے کم کرنے کا، وہ عملی طریقہ فراہم کرنے کا جو آپ اپنے گھر کو محفوظ ترین مقام بنانے کے لیے اختیار کر سکتے ہیں، گھر سے باہر نکلنے کا منصوبہ تیار کرنے کا اور اسموک الارم لگانے کا موقع بھی ملے گا۔ اس جائزے میں عموما 20 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں لگے گا اور اسے آگ بجھانے والے دو افراد انجام دیں گے۔ تمام جائزے آپ کے ساتھ پیشگی طور پر مقرر کی گئی ملاقات کے ذریعے انجام دیے جاتے ہیں اور آپ کے گھر کا دورہ کرنے والے آک بجھانے والے افراد کے پاس شناختی ثبوت ہمیشہ رہتا ہے۔
آپ نیچے دیے گئے رابطے کے طریقوں میں سے کوئی بھی طریقہ استعمال کرکے یا ہماری ویب سائٹ کے
ڈائرکٹ رکویسٹ فارم کو استعمال کرکے گھریلو آتشزدگی کے خطرے کے جائزے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
لنکس (رابطے)
[369kb]
[459kb]
[259kb]
[4.93kb]
رابطہ
ٹائن اینڈ ویئر فائر اینڈ رسکیو سروس ہماری فراہم کردہ خدمت سے متعلق کسی بھی تبصرے، تعریف، شکایت، جوابی معلومات یا مزید معلومات کی درخواستوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ذیل میں دیے گئے کسی بھی طریقے کو استعمال کرکے ہم سے رابطہ کریں اور ہم جلد از جلد آپ کے پاس پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
ٹیلی فون:
+44 (0) 191 444 1500
فیکس:
+44 (0) 191 444 1512
پتہ
Tyne and Wear Fire and Rescue Headquarters
Nissan Way
Washinton
Sunderland
Tyne and Wear
SR5 3QY
ذاتی طور پر:
لوکیشن پیچ پر درج ہمارے فائر اسٹیشنوں میں سے کسی میں بھی تشریف لائیں۔
ای میل: